International

فضائی حملوں میں پاکستان کا افغان طالبان کے 331 اہلکاروں کی ہلاکت، 104 چیک پوسٹیں تباہ کرنے کا دعویٰ

فضائی حملوں میں پاکستان کا افغان طالبان کے 331 اہلکاروں کی ہلاکت، 104 چیک پوسٹیں تباہ کرنے کا دعویٰ

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ ہے کہ اب تک آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت کارروائیوں میں افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ 28 فروری کی صبح تک: 331 اہلکار ہلاک 500 سے زائد زخمی 104 چیک پوسٹیں تباہ 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ 163 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ افغانستان بھر میں 37 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا وزیر اطلاعات کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ یاد رہے پاکستان نے جمعے کو افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت پاک افغان سرحد کے قریب واقع مرکزی شہروں قندھار اور پکتیا میں فضائی حملے کیے ہیں۔ پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ان مقامات پر دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل پاکستان کی طرف سے افغانستان کے اندر تک فضائی حملے کیے گئے ہیں تاہم دونوں ملکوں درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان نے کابل اور قندھار جیسے بڑے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments