متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ آج ملک پر 15 میزائل اور 18 ڈرون حملے ہوئے۔ وزارت دفاع کے مطابق 15 بیلسٹک میزائلوں میں سے 12 کو تباہ کر دیا گیا جبکہ تین سمندر میں جا گرے۔ حکام کے مطابق 18 ڈرونز کا بھی سراغ لگایا گیا، جن میں سے 17 کو روک لیا گیا اور ایک متحد عرب امارات کی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔ وزارت کے مطابق ایران کے حملوں کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 253 بیلسٹک میزائل، آٹھ کروز میزائل اور 1,440 ڈرونز کا سراغ لگایا گیا ہے۔ ان میں سے دو میزائل اور 81 ڈرونز متحدہ عرب امارات میں گرے، باقی کو روک لیا گیا یا وہ سمندر میں جا گرے۔ ان حملوں کے نتیجے میں اب تک چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کا تعلق پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش سے تھا، جبکہ 117 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جن میں یو اے ای، مصر، سوڈان، ایتھوپیا، فلپائن، پاکستان، ایران، انڈیا، بنگلہ دیش، سری لنکا، آذربائیجان، یمن، یوگنڈا، اریٹیریا، لبنان، افغانستان، بحرین، کوموروس، ترکی، عراق، نیپال، نائیجیریا، عمان، اردن اور فلسطین شامل ہیں۔ اس سے قبل ابوظہبی حکام نے بتایا تھا کہ ایرانی حملوں کو روکنے کے دوران دو افراد زخمی ہوئے۔ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور ریاست کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کا سختی سے مقابلہ کرے گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ