International

فچ نے سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم قرار دے دی، معیشت کی مضبوطی کی توثیق

فچ نے سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم قرار دے دی، معیشت کی مضبوطی کی توثیق

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’فچ ‘نے سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ کو +A پر برقرار رکھتے ہوئے مستقبل کا منظرنامہ مستحکم قرار دیا ہے۔ حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی کریڈٹ ریٹنگ اس کے مضبوط مالیاتی ڈھانچے کی عکاس ہے۔ ’فچ‘ کے مطابق سعودی عرب میں قرض اور مجموعی قومی پیداوار کے تناسب کا جائزہ اور خود مختار غیر ملکی اثاثوں کی خالص مالیت نہ صرف مضبوط ہے بلکہ A اور AA ریٹنگ رکھنے والے ممالک کی اوسط سے بھی نمایاں طور پر بہتر ہے۔ العربیہ سے گفتگو میں ماہر کا کہنا ہے کہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سعودی عرب کی قرض حاصل کرنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بناتی ہے۔ ’فچ‘ نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے پاس نمایاں مالی ذخائر موجود ہیں جو ودائع اور عوامی شعبے کے دیگر اثاثوں کی صورت میں محفوظ ہیں۔ ایجنسی کے اندازوں کے مطابق سنہ 2026ء میں مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 4.8 فیصد تک پہنچ جائے گی جبکہ سنہ 2027ء کے اختتام تک مالی خسارہ کم ہو کر مجموعی قومی پیداوار کے 3.6 فیصد تک محدود رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر تیل آمدنی کو خوشحال معاشی سرگرمیوں اور آمدنی کے نظام میں بہتری کا مسلسل فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ ’فچ‘ نے اصلاحاتی عمل کی رفتار کو بھی سراہا جن میں جدید سرمایہ کاری نظام کا نفاذ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے جائیداد اور حصص کی منڈیوں کو مزید کھولنا شامل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments