بلاوایو، 07 جولائی : ویان مولڈر (367 ناٹ آوٹ)، پرینیلن سبراین (چار وکٹ)، کوڈی یوسف، کوربن بوش (دو وکٹیں) کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر جنوبی افریقہ نے پیر کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 626/5 اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اننگز، فالو آن کھیلنے والی جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کر کے میچ پر مضبوط گرفت حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ کے 626 رنز کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والے زمبابوے کا آغاز انتہائی خراب رہا اور اس نے صرف 15 رنز کے اسکور پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ ٹکوڈونیشے کیتانو(0)، ڈائن میرز (1) اور نک ویلچ (10) رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے ۔ جنوبی افریقی باو¶لنگ اٹیک کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ زمین بوس ہوگئی۔ شان ولیمز واحد بلے باز تھے جنہوں نے افریقی گیند بازوں کے خلاف طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 55 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 83 رنز (ناٹ آوٹ) بنائے ۔ اس کے علاوہ ویسلے مادھویرے (25)، کریگ ارون (17)، ٹی تسیگا (12) اور تاناکا چیوانگ (10) رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے ۔ زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 170 کے اسکور پر آل آوٹ ہوگئی اور اسے فالو آن کھیلنے پر مجبور ہونا پڑا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے نیلن سبراین نے 10 اوورز میں 42 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ کوڈی یوسف اور کوربن بوش نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سینورن متھوسامی اور کوربن بوش نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔ فالو آن کھیلنے والے زمبابوے نے اسٹمپ پر 16 اوورز میں ایک وکٹ پر 51 رنز بنا لیے ہیں اور وہ ابھی بھی پہلی اننگز کے جنوبی افریقہ کے اسکور سے 405 رنز پیچھے ہے ۔ ٹی کیٹانو (34 ناٹ آوٹ) اور نک ویلچ (4 ناٹ آوٹ) کریز پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربن بوش نے واحد وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے کل کے اسکور چار وکٹوں پر 465 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ آج صبح کے سیشن میں ویان مولڈر اور ڈیوڈ بیڈنگھم کی جوڑی نے پانچویں وکٹ کے لیے 88 رنز جوڑے ۔ دونوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور پانچ سو سے آگے لے گئے ۔ اپنی سنچری کی جانب بڑھ رہے ڈیوڈ بیڈنگھم کو تاناکا شیوانگا نے ایل بی ڈبلیو آ¶ٹ کر کے زمبابوے کو پانچویں کامیابی دلائی۔ ڈیوڈ بیڈنگھم نے 101 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ آج کپتان ویان مولڈر نے 297 گیندوں میں اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ سابق آسٹریلوی کپتان باب سمپسن کو پیچھے چھوڑ کر بلاوائیو میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران بطور کپتان ٹرپل سنچری بنانے والے کم عمر ترین کپتان بن گئے ۔ جنوبی افریقہ نے 114 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 626 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ ویان مولڈر (367 ناٹ آ¶ٹ) اور کائل ویرین (42 ناٹ آ¶ٹ) کریز پر تھے ۔ زمبابوے کی جانب سے کنڈائی ماٹیگیمو اور تاناکا چیوانگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویلنگٹن مساکاتزا نے ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
Source: uni news
ومبلڈن ٹینس: اٹلی کے جینک سنر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ریئل میڈرڈ اور پی ایس جی فیفا کلب ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
شبھمن گِل گاوسکر کے 774 رن کے ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں
جوکووچ، سنر چوتھے راؤنڈ میں، کریجکووا ہارکر ومبلڈن سے باہر
اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین کی نصف سنچری اننگز سے آسٹریلیا نے میچ پر گرفت مضبوط کی
انگلینڈ کے خلاف محمد سراج کا حیدرآبادی طوفان: چھ وکٹوں سے میدان میں دھوم،مداحوں میں خوشی کی لہر
اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین کی نصف سنچری اننگز سے آسٹریلیا نے میچ پر گرفت مضبوط کی
انگلینڈ کے خلاف محمد سراج کا حیدرآبادی طوفان: چھ وکٹوں سے میدان میں دھوم،مداحوں میں خوشی کی لہر
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں کتا گھس آیا
"بسم اللہ کر کے ڈالو، سراج بھائی" ۔ شبمن گل کی جذباتی اپیل کا ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ٹیم اسپرٹ کی داد