Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

1 گرام افزودہ یورینیئم بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا: محسن رضائی

Admin
By Admin
Oct 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

1 گرام افزودہ یورینیئم بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا: محسن رضائی
1 گرام افزودہ یورینیئم بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا: محسن رضائی — October 21, 2026
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران افزودہ یورینیئم ملک سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دے گا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک واشنگٹن اعتماد سازی کے لیے عملی اقدامات نہیں کرتا، امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے ایک گرام افزودہ یورینیئم بھی باہر نہیں لے جایا جائے گا۔

محسن رضائی نے مزید لکھا کہ امریکا کی جانب سے اعتماد سازی کے لیے اقدامات کا آغاز ایران کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد سے ہونا چاہیے۔

اس سے قبل ایک موقع پر انہوں نے ایران کے افزودہ جوہری مواد کو ایک قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے ملک کے اندر استعمال کرنے کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران افزودہ یورینیئم ملک سے باہر لے جانے کی اجازت نہیں دے گا۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn