Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

آنے والے مہینوں میں روس پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کریں گے:یورپی یونین

آنے والے مہینوں میں روس پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کریں گے:یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے ایک جرمن اخبار کو بتایا ہے کہ یورپی یونین آنے والے مہینوں کے دوران روس پر عائد پابندیوں کا دائرہ کار بڑے پیمانے پر بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے جرمن روزنامہ ’’ڈی ویلٹ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:یورپی یونین کی پابندیوں نے روس کو پہلے ہی بھاری قیمت چکانے پر مجبور کیا ہے۔ ان پابندیوں کے باعث روسی جنگی مشینری ایک ٹریلین یورو (1اعشاریہ16 ٹریلین ڈالر) سے زیادہ کے وسائل سے محروم ہو چکی ہے۔ میں موسم خزاں میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی سب سے وسیع پابندیوں کی فہرست پیش کروں گی۔

کایا کالاس نے مزید کہا کہ جیسے ہی ان پابندیوں کی منظوری دی جائے گی، روسی اداروں کی مجموعی تعداد میں ایک تہائی اضافہ ہو جائے گا ،جن پر پابندیاں عائد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو کی جانب سے جنگ ختم کیے جانے تک دباؤ میں مسلسل اضافہ ہونا چاہیے۔تاہم کالاس نے نئی پابندیوں کے وقت یا ان کی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

یورپی یونین نے رواں سال جولائی میں یوکرین جنگ کے باعث روس کے خلاف پابندیوں کے تازہ ترین پیکیج کی منظوری دی تھی، جس میں روس کے بینکاری شعبے اور کرپٹو کرنسی نیٹ ورکس پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn