International

یورپ نے چین سے ہاتھ ملا لیا، فرانسیسی صدر کا بیجنگ میں پرتپاک استقبال

یورپ نے چین سے ہاتھ ملا لیا، فرانسیسی صدر کا بیجنگ میں پرتپاک استقبال

بیجنگ (04 دسمبر 2025): فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کا بیجنگ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب یورپ اور چین کے درمیان تجارتی اور سیکیورٹی تعلقات نازک مرحلے میں ہیں۔ اس دورے کا مقصد یورپی مفادات کی حفاظت کے ساتھ چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی توازن برقرار رکھنا ہے۔ روئٹرز کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون ماضی میں یورپ کی مشترکہ اور مضبوط پالیسی کے ساتھ چین سے نمٹنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، مگر ساتھ ہی وہ اس بات کا بھی خیال رکھتے ہیں کہ بیجنگ ناراض نہ ہو۔ فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ فرانس اور چین کو اپنے اختلافات پر قابو پانا ہوگا، کبھی کبھار اختلافات ہوتے ہیں، لیکن ہماری ذمہ داری ہے کہ ان پر قابو پائیں، ایک ساتھ کام کرنے کی صلاحیت فیصلہ کن حیثیت رکھتی ہے، دنیا میں امن و استحکام کے حصول کے لیے دونوں ممالک کا تعاون ضروری ہے۔ انھوں نے کہا یوکرین سمیت جنگ سے متاثرہ دیگر علاقوں میں امن و استحکام کے لیے ہماری مشترکہ کوششیں فیصلہ کن ہو سکتی ہیں۔ میکرون نے تجارتی تعلقات میں توازن پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ چین کو جی 7 ممالک کے ساتھ مل کر معاشی حکمرانی کے فروغ کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کسی بھی قسم کی مداخلت کو دور رکھنے اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ بیجنگ امریکی ٹیرف کے دباو کے دوران سفارتی کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور یورپی یونین یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے چین کی مدد چاہتی ہے۔ جب کہ ایسے میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے چینی صدر شی جن پنگ پر زور دیا ہے کہ وہ جیو پالیٹکس، تجارت اور ماحولیات کے معاملات میں مزید قریبی تعاون کریں۔ خیال رہے کہ چین کے دورے کے موقع پر میکرون کے ساتھ ایک بڑا کاروباری وفد بھی ہے، وہ اس دورے میں اپنی خارجہ پالیسی کے اثر و رسوخ کو مضبوط کرنے اور فرانسیسی صنعت کے لیے تجارتی معاہدے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب چین کا ہدف یہ ہے کہ اپنی بھاری سبسڈی والے الیکٹرک وہیکل سیکٹر پر یورپی یونین کے 27 رکنی بلاک کے ساتھ پیدا ہونے والی تجارتی کشیدگی کو کم کرے، اور خود کو ایک قابلِ اعتماد تجارتی شراکت دار اور امریکا کے مقابل ایک متبادل مارکیٹ کے طور پر پیش کرے۔ میکرون نے جمعرات کو بیجنگ کے عظیم پیپلز ہال میں ہونے والی ملاقات میں اپنے میزبان سے کہا ”چین اور فرانس کے درمیان مکالمہ اب پہلے سے کہیں زیادہ انتہائی اہم ہے۔ میں ہمارے تعلقات کے لیے ایک مثبت تین نکاتی ایجنڈا تجویز کرتا ہوں: جیو پولیٹیکل استحکام، اقتصادی توازن، اور ماحولیاتی پائیداری۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments