امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قیادت کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کو فوجی اور معاشی طور پر تباہ کر رہا ہے اور آئندہ مزید سخت کارروائی ہو سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں ایرانی رہنماؤں کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکی افواج ایران کی بحریہ، فضائیہ، میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو تباہ کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس غیر معمولی فوجی طاقت اور لامحدود اسلحہ موجود ہے۔ واضح رہے کہ امریکی حملوں میں ایران کے اہم تیل کے مرکز خارگ جزیرہ کے قریب فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، خلیج فارس میں واقع خارگ جزیرہ ایران کی تیل برآمدات کا اہم ترین مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چاہے تو اس جزیرے کی تیل کی تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر سکتا ہے تاہم فی الحال ایسا نہیں کیا گیا، اُنہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی میں مداخلت کی تو یہ فیصلہ تبدیل ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کب ختم ہو گی اس کا فیصلہ میں خود کروں گا۔ اِن کا کہنا تھا کہ جب مجھے محسوس ہو گا کہ جنگ ختم ہونی چاہیے، تب یہ ختم ہو گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی