International

دشمن طاقتیں ہمیں اپنا محتاج بنانے کی کوشش کررہی ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

دشمن طاقتیں ہمیں اپنا محتاج بنانے کی کوشش کررہی ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ دشمن طاقتیں ملک کو دوبارہ اپنا محتاج بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں کہا کہ غیرملکی دباؤ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں، 11 فروری کو اسلامی انقلاب کی ریلیوں میں شرکت سے دشمن کو پسپا کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی اصل طاقت میزائل یا جنگی طیاروں میں نہیں بلکہ عوام کے پختہ ارادے، اتحاد، ثابت قدمی میں چھپی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایران کو غیرملکی مداخلت سے نجات دلائی تھی، ایرانی قوم نے ہمیشہ اپنے عزم سے ان سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ ریلیاں ایران کے وقار کی علامت ہیں، نوجوان، سائنس، اخلاقیات اور عمل کے میدان میں ترقی کرکے ملک کا نام مزید روشن کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments