International

دشمن کو ایسا سرپرائز دیں گے کہ ہوش ٹھکانے آجائیں گے، ایرانی وزیر دفاع

دشمن کو ایسا سرپرائز دیں گے کہ ہوش ٹھکانے آجائیں گے، ایرانی وزیر دفاع

تہران : ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیرزادہ نے امریکا کی جانب سے فوجی کارروائی کی دھمکی پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن کو ایسا سرپرائز دیں گے کہ اس کے ہوش ٹھکانے آجائیں گے، کسی نے جارحیت کی تو ہمارا جواب غیر متوقع اور حیران کن ہوگا۔ عزیز نصیرزادہ نے کہا کہ جارحیت کا ایسا جواب دیں گے دشمن دنگ رہ جائے گا، ہماری دفاعی حکمت عملی مکمل طور پر تیار ہے، دشمن کو ان کی سوچ سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، دشمن کو میدان جنگ میں بڑے سرپرائز کا سامنا کرنا پڑے گا، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ایران میں مہنگائی اور معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر رہے ہیں اور ایسے میں امریکا نے تہران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے مظاہرین کو کچلنے کی کوشش کی تو فوجی کارروائی کر سکتے ہیں۔ اس پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں مظاہروں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اپنے فریبی اقدامات بند کردے۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کی عظیم ریلیوں نے دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملادیا، سازشوں پر اندرونی ملک کروائے کے ایجنٹوں سے عمل کرایا جانا تھا، امریکا اپنے آلہ کاروں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments