Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

سعودی عرب پر عراق سے ڈرون حملہ ناکام

سعودی عرب پر عراق سے ڈرون حملہ ناکام

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مملکت پر عراق سے ہونے والے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق مشرقی ریجن اور ریاض میں تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس پرفضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو تباہ کر دیا۔ حملے ایران نواز دہشت گرد ملیشیاؤں نے عراقی سرزمین سے کیے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین اور تنصیبات کے دفاع کا مکمل حق ہے سعودی عرب پر حملے کا جواب مناسب وقت پر دیا جائےگا۔ ایران نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان حالیہ تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران کا یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب سعودی عرب کے خلاف جارحیت پر عرب اتحاد نے الحدیدہ میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا یمن کے بحران کا منصفانہ حل تلاش کرنا ناگزیر ہے۔ طے شدہ روڈ میپ پر مکمل عمل درآمد ہی یمنی عوام کی مشکلات کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کا واحد مؤثر راستہ ہے۔ اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا کہ خطے میں امریکا کی پالیسیوں نے یمن کی صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں حوثیوں نے الزام لگایا تھا کہ سعودی عرب نے صنعا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا تاکہ ایران سے آنے والے ایک طیارے کو اترنے سے روکا جا سکے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments