International

دورہِ چین: ’کوئی نہیں جانتا ٹرمپ کس ارادے سے چین جارہے ہیں‘

دورہِ چین: ’کوئی نہیں جانتا ٹرمپ کس ارادے سے چین جارہے ہیں‘

وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کے دورہ چین کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدرٹرمپ 31مارچ سے 2 اپریل تک چین کادورہ کریں گے تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صدر ٹرمپ کا دورہ بیجنگ تک محدود ہو گا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین پر نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کو نہیں معلوم کہ صدر ٹرمپ کیا چاہتےہیں اور کسی کو نہیں معلوم ٹرمپ کس ارادے سے چین جا رہے ہیں، ٹرمپ نے دورے کیلئے ابھی تک امریکی کاروباری شخصیات کو مدعو نہیں کیا۔ نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ دورے پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کو دعوت نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ وائٹ ہاؤس کہہ چکا ہے کہ جب ضروری سمجھیں گے کاروباری شخصیات کودعوت نامےبھجوا دیں گے۔ چین کےصدر سےٹرمپ کی آخری ملاقات اکتوبرمیں جنوبی کوریامیں ہوئی تھی۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کارچین میں نئےمواقع کی تلاش میں ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments