International

دوحہ پر اسرائیلی حملے سے خوشی نہیں ملی مگر اسرائیل سے اتحاد پر فرق نہیں پڑے گا : امریکہ

دوحہ پر اسرائیلی حملے سے خوشی نہیں ملی مگر اسرائیل سے اتحاد پر فرق نہیں پڑے گا : امریکہ

اسرائیل کے حملوں کی جب خلیجی ممالک اور یورپ سمیت ہر جگہ مذمت کی جارہی ہے اور اسرائیلی ریاست کی 'یورو ویژن' جیسے موسیقی میلے میں شرکت کی مخالفت بڑھ گئی ہے امریکہ نے اسرائیل کے ساتھ اتحاد میں کوئی کمزوری نہ آنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ نے مشرق وسطی کے دورے پر روانگی سے پہلے دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا امریکہ کو اسرائیل کے قطر حملے سے خوشی نہیں ملی مگر اس کے باوجود اسرائیل کے ساتھ اتحاد پر کوئی فرق نہیں آئےگا۔ رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ' ظاہر ہے ہم اس پر خوش نہیں اور صدر ٹرمپ خوش نہیں ہوئے۔ ' ان کی یہ گفتگو واشنگٹن سے اسرائیل روانگی سے ذرا پہلے سامنے آئی ہے۔ بعد از دوحہ بمباری کسی اعلی امریکی عہدے دار کا اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے اسرائیل پہنچنے سے پہلے یہ بھی رپورٹروں کے ساتھ گفتگو میں واضح کر دیا ہے اس طرح کے واقعات 'امریکہ و اسرائیل کے تعلقات کی نوعیت کو تبدیل کرنے والے نہیں ہو سکتے۔ البتہ ہم اس بارے میں بات کریں گے۔' ان کے مطابق پہلے تو یہی دیکھا جائے گا اس واقعے کاغزہ میں جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں پر کیا اثر ہو سکتا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments