کیف : روس نے پھر یوکرین پر ایک بڑا ڈرون حملہ کر دیا ہے جس میں 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی حملے میں یوکرین کے توانائی کے نظام کو بھی مزید نقصان پہنچا، صدر زیلنسکی نے روسی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات کے وقت ہونے والے اس حملے میں دو سو سے زائد ڈرونز استعمال کیے گئے، روس سفارتکاری میں سنجیدہ نظر نہیں آتا۔ یوکرین کے مختلف علاقوں میں یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب یوکرینی حکام اور بین الاقوامی ثالث ایک نئے مرحلے کی بات چیت کی طرف بڑھ رہے ہیں، امریکا اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں، جس میں جنگ کے بعد کے منظرنامے پر غور کیا جا رہا ہے۔ زیلینسکی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ صرف اس ہفتے روس کی جانب سے یوکرین پر 1,300 سے زیادہ ڈرونز، اور تقریباً 1,050 گائیڈڈ بم اور مجموعی طور پر مختلف اقسام کے 29 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ زیلنسکی نے عالمی رہنماؤں کو ایک اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہی وجہ ہے کہ یوکرین کو اب بھی کہیں زیادہ تحفظ کی ضرورت ہے، سب سے بڑھ کر فضائی دفاعی نظام کے لیے زیادہ میزائلوں کی۔ اگر روس جان بوجھ کر سفارتی عمل کو سبوتاژ کر رہا ہے تو دنیا کا ردعمل فیصلہ کن ہونا چاہیے، یعنی یوکرین کے لیے مزید مدد اور روس پر اور دباؤ۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ