نیویارک : عالمی ادارہ صحت نے سُپر فلو کی لہر سے خبردار کرتے ہوئے کہا فلو کی نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں ہے لیکن پھیلاؤ معمول سے پہلے شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں سپر فلو تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ فلو کی نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں ہے، لیکن اس کا پھیلاؤ معمول سے پہلے شروع ہو گیا ہے اور یہ وبائی بیماری کی صلاحیت رکھتا ہے۔ برطانوی وزیر صحت نے بتایا کہ اسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2,600 سے زائد مریض داخل ہو رہے ہیں اور کورونا کے بعد یہ اسپتالوں پر سب سے بڑا دباؤ ہے۔ عالمی ادارے اور برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ سپر فلو سے سب سے زیادہ متاثر بچے اور بزرگ ہیں۔ فلو سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کرنے اور صفائی ستھرائی کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے تمام ممالک کو ہدایت کی ہے کہ وہ انفلوئنزا کے پھیلاؤ کی نگرانی کریں اور ہنگامی تیاریاں مکمل رکھیں تاکہ صحت کے نظام پر دباؤ کم سے کم ہو۔ فلو ایک وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری ہے جو کھانسی اور چھینک سے پھیلتی ہے۔ یہ عام طور پر خزاں اور سردیوں میں زیادہ ہوتی ہے کیونکہ لوگ زیادہ تر اندر رہتے ہیں اور وائرس آسانی سے منتقل ہوتا ہے۔ فلو کی عام علامات میں بخار، جسم میں سردی اور شدید تھکن شامل ہیں۔ اس سال فلو کی ایک نئی قسم سامنے آئی ہے، جسے ‘سپر فلو’ کہا جا رہا ہے، یہ وائرس زیادہ مہلک نہیں ہے اور علاج میں کوئی مشکل نہیں پیدا کرتا، لیکن چونکہ عوام کو اس سے پہلے کم رابطہ ہوا ہے، اس لیے متاثرین کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ