جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا عالمی نظام تباہ کر رہا ہے، امریکی خارجہ پالیسی دنیا کے قائم شدہ عالمی نظام کو تباہ کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کو لٹیروں کے ٹھکانے میں تبدیل ہونے سے بچانا چاہیے، روس کا کرائمیا الحاق اور یوکرین پر حملے کے بعد اب امریکا کی حالیہ پالیسی نے بین الاقوامی اقدار اور جمہوریت کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ جرمن صدر کا کہنا تھا کہ اگر عالمی قوانین اور اتحاد کو مضبوط نہ رکھا گیا تو مضبوط طاقتیں چھوٹے ممالک کو اپنی مرضی کے تابع کرلیں گی۔ دوسری جانب ایک سروے میں جرمن عوام میں امریکا کے قابل اعتماد اتحادی نہ رہنے کی رائے میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ