امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بحیثیت کمانڈر اِن چیف اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرنے والا میں خود ہی ہوں، جو واحد چیز مجھے روک سکتی ہے وہ میری اپنی اخلاقیات اور میرا اپنا دماغ ہے۔ نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے ایک سال سے زائد عرصے تک وینزویلا کے معاملات چلانے اور تیل پر قبضہ رکھنے کے عزائم کا اظہار بھی کیا۔ دوسری جانب امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو وینزویلا پر مزید جارحیت سے باز رکھنے کی قرارداد بحث کے لیے منظور کرلی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے پانچ ارکان نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ وینزویلا میں کارروائی سے فائدہ امریکی عوام کو ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کا وینزویلا کے قدرتی وسائل پر قبضہ ہوگا، دشمنوں پر بالادستی حاصل ہوگی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ