International

دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون طیارے سے حملہ

دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون طیارے سے حملہ

دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون طیارے سے حملہ، قونصل خانے کی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شہری دفاع کی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی، ڈپلومیٹک ایریا کو گھیرے میں لے کر ریسکیو کا عمل جاری ہے۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی، دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ امریکی قونصلیٹ کے ساتھ برطانوی ہائی کمیشن بھی ہے، جبکہ سعودی عرب اور قطر کے قونصل خانے بھی چند قدم کے فاصلے پر ہیں۔ امریکی قونصل خانے سے پاکستانی قونصل خانہ بھی 700 میٹر کی دوری پر ہے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبریو نے تصدیق کی ہے کہ ایک ڈرون نے قونصل خانے کی عمارت کے ساتھ واقع پارکنگ لاٹ کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’جب میں یہاں آیا تو دبئی کے قونصل خانے سے متعلق میڈیا رپورٹس بھی دیکھیں۔ کیمرے کے سامنے آنے سے چند لمحے پہلے مجھے جو تازہ ترین اطلاع ملی وہ یہ تھی کہ ایک ڈرون نے بدقسمتی سے چانسیری عمارت کے ساتھ واقع پارکنگ لاٹ کو نشانہ بنایا اور وہاں آگ بھڑک اٹھی۔‘ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ’تمام عملہ محفوظ ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم نے پہلے ہی اپنے سفارتی دفاتر سے عملے کو واپس بلانا شروع کر دیا تھا۔‘ انھوں نے کہا کہ ’لیکن ہماری سفارتخانوں اور سفارتی تنصیبات پر ایک دہشت گرد حکومت براہِ راست حملے کر رہی ہے۔‘ قونصل خانہ شہر کے ایک گنجان آباد علاقے میں واقع ہے، جو برطانوی سفارتخانے اور سعودی قونصل خانے کے قریب ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments