متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 17 جنوری کو جنگی جہازوں کے فضائی جلوس کا انعقاد کیا جائے گا، جو عرب امارات پر حوثی باغیوں کے حملے کی یاد میں ترتیب دیا جا رہا ہے۔ فضائی جلوس میں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے جو پورے ملک میں پرواز کریں گے۔ دبئی کے ولی عہد، نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتے کے دن صبح 11 بجے اماراتی قومی ترانے کی آواز پر یکجہتی کا اظہار کریں۔ یہ فضائی جلوس خاص طور پر اس حملے کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں حوثی باغیوں نے چار سال قبل عرب امارات کو میزائلوں کا نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں تین افراد جاں بحق ہوئے، جن میں ایک پاکستانی محنت کش معمور خان بھی شامل تھے، جو اس حملے میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔ فضائی جلوس ابوظبی سے شروع ہو گا اور متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں سے گزرے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ