International

دبئی: آسٹریلوی ایئر بیس پر ایرانی ڈرون حملہ

دبئی: آسٹریلوی ایئر بیس پر ایرانی ڈرون حملہ

دبئی کے قریب واقع المِنہاد میں آسٹریلوی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیرِ دفاع رچرڈ مارلس نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم المِنہاد ایئر بیس کو ایران نے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں تمام آسٹریلوی فوجی اہلکار محفوظ ہیں۔ رچرڈ مارلس کے مطابق اس حملے میں کسی آسٹریلوی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واضح رہے کہ دبئی سے تقریباً 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع یہ ایئر بیس طویل عرصے سے آسٹریلین ڈیفنس فورس (اے ڈی ایف) کے لیے ایک اہم لاجسٹک اور آپریشنل مرکز کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔ آسٹریلوی فوجی 2003ء سے المِنہاد سے آپریشنز انجام دے رہے ہیں، تاہم 2021ء میں افغانستان سے انخلاء کے بعد وہاں تعینات اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments