International

دانشمند رہبر انقلاب کی شہادت صدیوں تک یاد رہے گی، صدر مسعود پزشکیان

دانشمند رہبر انقلاب کی شہادت صدیوں تک یاد رہے گی، صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دانشمند رہبر انقلاب اسلامی کی شہادت آنے والی صدیوں تک قوم کو یاد رہے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ مجرموں کا یہ جرم اور ایران کے جاں نثاروں کی شہادت ایرانی حکومت کے عزم میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دانشمند رہبرِ انقلاب اسلامی کی شہادت آنے والی صدیوں تک ایرانی قوم کو یاد رہے گی۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت کی ذمے داریوں اور فرائض پورا کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایران کی قابل فخر بلندی، آزادی اور عظمت کے راستے پر ثابت قدم رہیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments