International

کیوبا میں بھی حکومت جلد گرنے والی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

کیوبا میں بھی حکومت جلد گرنے والی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (05 جنوری 2026): ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ کیوبا میں بھی حکومت جلد گرنے والی ہے۔ ٹرمپ نے اتوار کو نیویارک پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وینزویلا میں کارروائی کے نتیجے میں کیوبا کے شہریوں کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیوبا کے بہت سے لوگوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، وہ مادورو کی حفاظت کر رہے تھے۔ یہ اچھا قدم نہیں تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کیوبا میں امریکی فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں، کیوں کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ جزیرہ خود گرنے کے لیے تیار ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’کیوبا گرنے کے لیے تیار ہے، ایسا لگتا ہے جیسے وہ گرنے ہی والا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ وہ اسے کس طرح اور کیسے سنبھال پائیں گے، کیوں کہ اب کیوبا کے پاس کوئی آمدنی نہیں رہی۔ انھیں اپنی ساری آمدنی وینزویلا سے، وینزویلا کے تیل سے حاصل ہوتی تھی۔‘‘ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کو بھی دھمکی دے دی امریکی صدر نے کہا کیوبا کو وینزویلا سے اب کچھ نہیں ملے گا، وہ گرے گا تو یہاں بہت سارے عظیم کیوبن امریکی ہیں جو اس پر بے حد خوش ہوں گے۔ سی این این کے تجزیہ کار پیٹرک اوپمان نے کہا ’’کئی مہینوں سے جب امریکی فوج وینزویلا پر حملے کی تیاری کر رہی تھی، بہت سے کیوبن مجھ سے ایک سادہ مگر پریشان کن سوال پوچھتے رہے ہیں ’’کیا اب ہماری باری ہے؟‘‘ وینزویلا کے فوجی اڈوں پر تباہ کن حملوں اور امریکی خصوصی فورسز کی جانب سے رہنما نکولس مادورو کی نہایت منصوبہ بند گرفتاری کے بعد، کیوبا واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کی نگاہوں میں آتا دکھائی دیتا ہے۔‘‘ انھوں نے لکھا ’’مادورو کی گرفتاری کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کے لیے قسمت کا ایک زبردست الٹ پھیر ہے، جو دہائیوں سے جزیرے کی بقا کے لیے اپنے تیل سے مالا مال جنوبی امریکی اتحادی کی جانب سے ملنے والے بڑے امدادی پیکجوں پر انحصار کرتی رہی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ کیوبا کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے دوران کیوبا کے 32 شہری ہلاک ہوئے اور کیوبا میں اس پر دو روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کیوبا کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ شہری وینزویلا کی درخواست پر مختلف مشنز کا حصہ تھے اور مزاحمت کے دوران جنگی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے۔ ان شہریوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی مگر کہا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی وجہ ’براہِ راست حملہ آوروں کے خلاف لڑائی یا تنصیبات پر بمباری‘ تھی۔ وینزویلا کے وزیرِ دفاع کے مطابق امریکی فوج نے مادورو کی حفاظت پر مامور زیادہ تر باڈی گارڈز کو’قتل کر دیا تھا۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments