International

چینی کمپنیوں کو امریکی اور اسرائیلی سیکیورٹی سافٹ ویئر کے استعمال سے روک دیا گیا

چینی کمپنیوں کو امریکی اور اسرائیلی سیکیورٹی سافٹ ویئر کے استعمال سے روک دیا گیا

بیجنگ : چین نے مقامی کمپنیوں کو امریکی اور اسرائیلی سائبر سکیورٹی سافٹ ویئر استعمال نہ کرنے کی ہدایت دے دی۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چینی حکام نے قومی سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر تمام ملکی کمپنیوں کو امریکہ اور اسرائیل کی تقریباً ایک درجن سائبر سکیورٹی کمپنیوں کا سافٹ ویئر استعمال کرنے سے روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی کمپنی ان کے سافٹ ویئرز استعمال نہ کرے، چین نے تمام مغربی ٹیکنالوجی ترک کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔ جن امریکی کمپنیوں کے سافٹ ویئر پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں براڈ کام کی ملکیت والی وی ایم ویئر، پالو آلٹو، نیٹ ورکس اور فورٹ نیٹ شامل ہیں جب کہ اسرائیلی کمپنیوں میں چیک پوائنٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز نمایاں ہے۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چینی حکام کو خدشہ ہے کہ یہ سافٹ ویئر حساس معلومات اکٹھی کرکے بیرونِ ملک منتقل کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی اور سفارتی کشیدگی کے دوران بیجنگ مغربی ٹیکنالوجی کے متبادل کے طور پر مقامی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے۔ چین کو خدشہ ہے کہ مغربی ٹیکنالوجی کو غیر ملکی طاقتیں جاسوسی یا تخریب کاری کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔ اسی تناظر میں چین نے کمپیوٹر آلات اور سافٹ ویئر سمیت دیگر مغربی ٹیکنالوجیز کے متبادل تلاش کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ چین کی بڑی سائبر سیکیورٹی کمپنیوں میں 360 سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور نیوسافٹ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس خبر کے بعد مارکیٹ ٹریڈنگ میں براڈکام اور پالو آلٹو نیٹ ورکس کے حصص میں ایک فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی، جبکہ فورٹی نیٹ کے شیئرز تقریباً تین فیصد گرگئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments