International

چین، رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، 12 ہلاک

چین، رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، 12 ہلاک

چین کے جنوبی شہر شانٹو میں رہائشی عمارت میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ گزشتہ شب ایک چار منزلہ عمارت میں لگی، جسے تقریباً 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد بجھا دیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق آگ منگل کی رات 9 بج کر 20 منٹ پر چار منزلہ رہائشی عمارت میں لگی۔ فائر فائٹرز نے فوری جدوجہد کرتے ہوئے تقریباً 40 منٹ بعد آتشزدگی پر قابو پالیا، حکام نے واقعے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ہانگ کانگ میں لگی حالیہ ہولناک ترین آگ میں ہلاکتوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد چین کی اعلیٰ قیادت نے ہاؤسنگ سیکٹر میں حفاظتی خامیاں دور کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق چین نے گزشتہ ماہ ملک بھر میں ہائی رائز عمارتوں کے فائر سیفٹی اسٹینڈرڈز کی بڑے پیمانے پر جانچ کا اعلان کیا تھا تاکہ ہانگ کانگ جیسے کسی بھی سانحے کو سرزمینِ چین پر روکا جاسکے۔ شانٹو کی آگ ملک میں حالیہ برسوں کے دوران ہونے والے متعدد مہلک حادثات کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔ واضح رہے کہ اپریل میں صوبہ حبی میں ایک نرسنگ ہوم کے بزرگوں کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے 20 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، جبکہ چند ہفتے بعد شمال مشرقی چین کے ایک ریستوران میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments