بیجنگ: چین نے اپنے ملک کی بڑی ریفائنریوں کو (ایندھن) پیٹرول و ڈیزل برآمد روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ بلومبرگ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث چین نے فیول برآمدات معطل کردی ہیں، چین نے ایندھن برآمدات روک کر مقامی سپلائی محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت 9.11 فیصد بڑھ کر 100.36ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ خلیج کے خطے میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور اہم آئل ٹرمینلز کی بندش کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں۔ ایندھن سپلائی میں ممکنہ تعطل کے خوف سے برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گئی ہے۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کے سودے 9 فیصد اضافے کے ساتھ 100.22 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 9 فیصد اضافے کے بعد 95.41 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق عراقی حدود میں تیل بردار دو بحری جہازوں کو بارود سے بھری ایرانی کشتیوں نے نشانہ بنایا، جس کے بعد عراق کی تیل کی بندرگاہوں پر آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں۔ عمان نے حفاظتی اقدامات کے طور پر اپنے اہم‘مینا الفحل’آئل ایکسپورٹ ٹرمینل سے جہازوں کو نکال لیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ