International

چین نے 20 امریکی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں لگادیں

چین نے 20 امریکی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں لگادیں

چین نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے والی 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کر دیں۔ بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پابندی کے تحت ان کمپنیوں اور افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق پابندی کے تحت آنے والے 10 افراد میں امریکی دفاعی کمپنی کے بانی سمیت 9 اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین کا یہ اقدام گزشتہ ہفتے تائیوان کو 11.1 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے امریکی اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments