چین کے شہر شنگھائی میں سڑک اچانک دھنسنے سے گڑھا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی کے منہانگ ضلع میں میٹرو کی تعمیراتی لائن لیک ہونے کی وجہ سے سڑک اچانک دھنسی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک نے دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد موجود چیزوں کو بھی نگل لیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں سڑک کو اچانک دھنس کر گڑھے میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ میونسپل حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملبہ صاف کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ