چین میں 2025 میں مسلسل چوتھے سال شرحِ پیدائش کم رہی اور آبادی مزید گھٹ کر عمر رسیدہ ہوگئی۔ گذشتہ سال چین کی آبادی میں مسلسل چوتھے سال کمی واقع ہوئی کیونکہ شرح پیدائش ریکارڈ سطح تک کم رہی، یہ بات سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوئی جبکہ ماہرین نے مزید کمی کا انتباہ دیا ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق چین میں پیدائشیں، اموات سے کم ہیں جس کے باعث ملک آبادیاتی بحران کے دہانے پر ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی نے بچوں کی پیدائش کو حب الوطنی قرار دینے، فیملی پلاننگ کی حوصلہ شکنی اور کنڈوم پر ٹیکس جیسے اقدامات کیے مگر نتیجہ نہیں نکلا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی ملکوں میں شرحِ پیدائش کم ہو رہی ہے مگر چین میں مسئلہ زیادہ سنگین ہے کیونکہ کم بچے مستقبل میں کم افرادی قوت اور زیادہ ریٹائرڈ آبادی کا بوجھ لائیں گے۔ ماہرین کے مطابق چین اب ایسی حد پار کرچکا ہے جہاں کم شرحِ تولید کے سبب آبادی کا سکڑاؤ روکنا مشکل ہو چکا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ