دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ چین میں دریافت ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسے ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ قرار دیا جا رہا ہے، یہاں ایک اندازے کے مطابق 1 ہزار میٹرک ٹن اعلیٰ معیار کا سونا موجود ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے ہنان میں دریافت ہونے والے اس سونے کے ڈپازٹ کی مالیت 83 ارب امریکی ڈالرز سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تقریباً 300 میٹرک ٹن سونا ہونے کا پتہ چلا ہے جبکہ یہاں زیادہ گہرائی میں مزید ذخائر ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ مقامی جیولوجیکل بیورو کے مطابق ایک اندازے کے تحت سونے کے مزید ذخائر 3 ہزار میٹر کی گہرائی میں پائے جائیں گے اور اگر ایسا درست ہوا تو ان ذخائر کی مالیت 83 ارب ڈالرز ہو سکتی ہے۔ مائننگ ٹیکنالوجی کے مطابق چینی سونے کے ذخائر کی دریافت سے پہلے دنیا میں سونے کے سب سے بڑے ذخائر جنوبی افریقا، انڈونیشیا، روس، چلی، امریکا اور دیگر ممالک میں موجود ہیں۔
Source: social media
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز