International

چین کبھی دوسرے ممالک کے لئے خطرہ نہیں بنے گا، چینی صدر

چین کبھی دوسرے ممالک کے لئے خطرہ نہیں بنے گا، چینی صدر

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین جتنا بھی ترقی کر لے وہ کسی بھی مرحلے پر دوسرے ممالک کے لئے کبھی خطرہ نہیں بنے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے یہ بات بیجنگ میں برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر سے ملاقات کے دوران کہی۔ اُن کا چین کی پُرامن ترقی سے وابستگی پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چین نے نہ کبھی کسی جنگ کا آغاز کیا ہے اور نہ ہی کسی غیر ملکی سرزمین کے ایک انچ پر قبضہ کیا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ چین برطانوی شہریوں کو یکطرفہ طور پر ویزا فری سہولت فراہم کرنے پر فعال طور پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا چاہیے اور سفر کو مزید آسان بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہییں۔ اُنہوں نے تعلیم، صحت، فنانس اور سروس انڈسٹری کے شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر زور دیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments