International

چین کا خطے میں ثالثی کی کوششوں کے لیے خصوصی مندوب بھیجنے کا اعلان

چین کا خطے میں ثالثی کی کوششوں کے لیے خصوصی مندوب بھیجنے کا اعلان

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے سعودی اور اماراتی ہم منصبوں کو مطلع کیا ہے کہ بیجنگ خطے میں بڑھتے ہوئے تنازع اور ایران پر مسلط کردہ اسرائیل-امریکہ کی جنگ کے پیش نظر ثالثی کے لیے مشرق وسطیٰ میں ایک خصوصی مبعوث بھیجے گا۔ وزارت خارجہ نے وانگ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ چین ریاض کی جانب سے دکھائے گئے تحمل اور تنازعات کو پرامن ذرائع سے حل کرنے کے عزم کی قدر کرتا ہے۔ وانگ ای نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک علیحدہ فون کال میں اس بات پر بھی زور دیا کہ تنازعات کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کی ریڈ لائن کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور توانائی کے مراکز سمیت سویلین اہداف کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے سمندری جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ چینی وزارت خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بدھ کو دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ-اسرائیل جنگ میں چین اور روس بااثر عوامل نہیں ہیں۔ ایک پریس کانفرنس میں ایران کے اتحادیوں، خاص طور پر روس اور چین کے لیے ان کے پیغام کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا ان کے پاس ان کے لیے کوئی پیغام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہاں بااثر عنصر نہیں ہیں۔ ہمارا مسئلہ ان کے ساتھ نہیں بلکہ ایران کے ایٹمی عزائم کے ساتھ ہے۔ واضح رہے 28 فروری 2026 کی صبح اسرائیل نے ایران پر حملے کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ واشنگٹن نے بعد میں بتایا کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایک بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔ ایران نے اس کے جواب میں اسرائیل اور خلیجی ملکوں ، جہاں کئی امریکی اڈے موجود ہیں، کے علاوہ عراق اور اردن کی طرف میزائلوں اور ڈرونز کی بوچھاڑ کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments