کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ایک بیان میں مارک کارنی نے کہا کہ چین کے ساتھ حالیہ معاہدہ چند شعبوں میں ٹیرف میں کمی تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین یا کسی نان مارکیٹ اکانومی کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل کا ارادہ نہیں۔ کینیڈین وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے بعد سامنے آیا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کی صورت میں کینیڈا پر بھاری ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر کینیڈین وزیر اعظم کارنی سمجھتے ہیں کہ وہ چینی مصنوعات امریکا بھیجنے کے لیے کینیڈا کو چین کا ڈراپ پورٹ بنا دیں گے تو وہ سخت غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چین کینیڈا کو مکمل طور پر نگل جائے گا، کینیڈا کے کاروبار، سماجی ڈھانچے، طرز زندگی کو تباہ کر دے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ