چین کے دیوہیکل ڈرون کے کامیاب تجربے نے دفاعی منظرنامے میں تہلکہ مچادیا، جیوتیان نامی ڈرون چھ ہزارکلوگرام تک وزن اٹھانے اور بارہ گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین نے عالمی دفاعی دنیا میں تہلکہ مچاتے ہوئے اپنے جیوتیان نامی فضائی “ڈرون کیریئر” کا پہلا کامیاب پرواز مکمل کرلیا۔ یہ ڈرون کیریئر بنیادی طور پر ایک پرواز کرنے والا جہاز ہے، جو ایک ساتھ سینکڑوں چھوٹے ڈرونز کو لے جا سکتا ہے اور اسے چین کے بڑے ڈرون ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ Jiu Tian نے شانشی صوبے سے پرواز کی اور ایسے تجزیے سامنے آئے ہیں کہ یہ ڈرون سوآرم وارفیئر، اینٹی شپ حکمت عملی، اور بلند پرواز حملے کی صلاحیت کو نئی شکل دے سکتا ہے۔ ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹیٹیوٹ کا ڈیزائن کردہ Jiu Tian ایک 16 ٹن وزنی، 25 میٹر کے پروں والا ڈرون کیریئر ہے، جو 100 چھوٹے ڈرونز یا لوٹرنگ میونیشنز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس میں “کامی کاز” یا خودکش یونٹس بھی شامل ہیں، یہ ڈرونز طیارے کے دونوں طرف نصب ریکس سے سیکنڈوں میں لانچ کیے جا سکتے ہیں۔ ڈرون چھ ہزارکلوگرام تک وزن اٹھانے اور بارہ گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی فیری رینج 7 ہزار کلومیٹر ہے۔ اس کو بنیادی طور پر چینی پیپلز لبریشن آرمی کے لیے بنایا گیا ہے اور ایمرجنسی امداد، قدرتی آفات میں ریسکیو، جغرافیائی سروے اور مواصلاتی رابطے جیسے سول مقاصد کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ چینی فوجی تجزیہ کار سونگ ژونگ پنگ نے کہا کہ Jiu Tian بنیادی طور پر سوآرم حملوں کے لیے بنایا گیا ڈرون کیریئر ہے، جو “سچوریشن اسٹرائیک” کے ذریعے جدید ترین ایئر ڈیفنس سسٹمز کو بھی شکست دے سکتا ہے۔ سونگ کے مطابق یہ ڈرون بلند سے کم، تیز سے سست رفتار حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ صلاحیت عالمی سطح پر منفرد ہے۔ جیو تیان کو 2024 میں چین کے ژوہائی ایئر شو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ خیال رہے چین اپنی ڈرون ٹیکنالوجی کو تیزی سے بڑھا رہا ہے، جس میں جدید اینٹی سب میرین ڈرونز اور ہمالیہ کے لیے تیار ہیلکاپٹر ڈرونز شامل ہیں، جو جاپان، امریکہ اور ساؤتھ چائنا سی کے دیگر ممالک کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ