International

چین کے ‘انتہائی سستے’ ہائپرسونک میزائل نے تہلکہ مچادیا

چین کے ‘انتہائی سستے’ ہائپرسونک میزائل نے تہلکہ مچادیا

چین کے نئے ہائپرسونک گلائیڈ میزائل عالمی دفاعی شعبے میں تہلکہ مچادیا اور عالمی دفاعی تجزیہ کاروں کو حیرت میں ڈال دیا۔ چین کے نئے ہائپرسونک گلائیڈ میزائل عالمی دفاعی شعبے میں تہلکہ برپا کر گیا چین نے ہائپرسونک ٹیکنالوجی میں ایک اور بڑی پیش رفت کرتے ہوئے نیا ہائپرسونک گلائیڈ میزائل YKJ-1000 متعارف کرا دیا ہے، جس نے عالمی دفاعی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ایرو اسپیس کمپنی لِنگ کانگ تیان شینگ کی جانب سے تیار کردہ یہ میزائل 1,300 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آواز کی رفتار سے سات گنا زیادہ رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔ YKJ-1000 کو اس کے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے "سیمنٹ کوٹڈ میزائل” بھی کہا جا رہا ہے، کیونکہ اس کی بیرونی سطح گرمی برداشت کرنے والے ایسے کنکریٹ نما فوم مادّے سے بنی ہے جو عام طور پر تعمیراتی صنعت میں استعمال ہوتا ہے۔ چینی میڈیا نے بتایا کہ کامیاب جنگی آزمائشوں کے بعد اس میزائل کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کی جا رہی ہے، حیران کن طور پر اس کی فی یونٹ قیمت صرف 99 ہزار امریکی ڈالر ہے، جو امریکی دفاعی نظام کے مقابلے میں نہایت کم ہے۔ انتہائی کم لاگت اور ہائپرسونک صلاحیت نے عالمی دفاعی تجزیہ کاروں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی کم قیمت والا ہائپرسونک میزائل مستقبل کی عسکری حکمت عملیوں پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے، کیونکہ اس کے مقابلے میں موجودہ دفاعی نظام انتہائی مہنگے ہیں۔ فوجی ٹیکنالوجی کے ماہر پروفیسر وی ڈونگ شو کا کہنا ہے “اگر YKJ-1000 عالمی منڈی میں داخل ہوتا ہے تو اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوگا، کیونکہ بہت سے ممالک ہائپرسونک ہتھیار بنانے میں ناکام رہے ہیں۔” چند ماہرین نے سوال اٹھایا کہ اتنی کم قیمت میں اتنے مہنگے اجزا ، راکٹس، انجن اور مخصوص فیول کی تیاری کیسے ممکن ہوئی؟ اس پر کمپنی نے جلد وضاحت جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ YKJ-1000 کو ہائپرسونک ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ ایسی ٹیکنالوجی رفتار، لچک اور دفاعی نظاموں کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس کے باعث جدید جنگی حکمت عملیوں میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر یہ میزائل وسیع پیمانے پر اپنایا گیا تو یہ دفاعی منصوبہ بندی کی معیشت کو بدل سکتا ہے، اور مہنگے انٹرسیپٹرز پر انحصار کرنے والے ممالک کے لیے نئے سوالات پیدا کرے گا۔ چین کی جانب سے اس جدید میزائل کی تیاری عالمی ہتھیاروں کی دوڑ میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب کم قیمت مگر انتہائی مؤثر ہتھیاروں کی مانگ دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments