International

چین جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں: بیجنگ کا امریکی رپورٹ پر ردعمل

چین جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں: بیجنگ کا امریکی رپورٹ پر ردعمل

چین کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کی ایک مسودہ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کسی کے ساتھ جوہری اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں اور امریکہ کو چاہیے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ یہ ردعمل پینٹاگان کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے مختلف لانچ سائٹس پر 100 بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل نصب کر رکھے ہیں اور وہ واشنگٹن کی جوہری تخفیف اسلحہ کی کوششوں میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کو ایسے حالات پیدا کرنے چاہئیں جن کے تحت جوہری ہتھیار رکھنے والے دیگر ممالک تخفیف اسلحہ کے عمل میں شامل ہو سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین کسی بھی ملک کے ساتھ جوہری اسلحہ کی دوڑ میں شریک نہیں ہے۔ پینٹاگان کی رپورٹ میں چین کی بڑھتی ہوئی عسکری صلاحیتوں کو نمایاں کرتے کہا گیا ہے کہ بیجنگ نے ممکنہ طور پر اپنی حالیہ تین نئی لانچ سائٹس میں 100 سے زائد بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل نصب کیے ہیں اور وہ اسلحہ کی حد بندی سے متعلق بات چیت کے لیے آمادہ نہیں۔ چین کا مؤقف ہے کہ وہ دفاعی نوعیت کی جوہری حکمت عملی پر کاربند ہے اور جوہری ہتھیار پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل کرتا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم اس حوالے سے عملی شکل اب تک واضح نہیں ہو سکی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments