جنوبی کوریا میں ایک 21 سالہ خاتون پر دو مردوں کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے کیونکہ دوران تحقیقات تفتیش کاروں کو معلوم ہوا کہ وہ متعدد بار چیٹ جی پی ٹی سے ادویات اور شراب کو ساتھ ملانے کے خطرات کے بارے میں پوچھتی رہی ہیں۔ سیول پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے موبائل فون کا تجزیہ کرنے پر انھیں معلوم ہوا کہ ملزمہ، جن کی شناخت صرف ان کے خاندانی نام ’کم‘ سے کی گئی ہے، نے چیٹ جی پی ٹی سے پوچھا تھا کہ: ’اگر آپ نیند کی گولیاں شراب کے ساتھ لیں تو کیا ہوتا ہے؟‘، ’خطرناک ثابت ہونے کے لیے کتنی گولیاں لینی پڑتی ہیں؟‘ اور ’کیا اس سے کسی کی موت ہوسکتی ہے؟‘ کم نے پہلے پولیس کو بتایا تھا کہ انھوں نے بینزودیازپین پر مشتمل تجویز کردہ سکون آور دوائیں مشروبات میں ملائی تھیں، لیکن انھیں معلوم نہیں تھا کہ اس سے ان افراد کی موت ہو جائے گی۔ تاہم ایک پولیس تفتیش کار کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے ’پوری طرح آگاہ تھیں کہ شراب کے ساتھ دوا کا استعمال موت کا سبب بن سکتا ہے۔‘ ابتدائی طور پر کم کو 11 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انھوں نے ان افراد کو جسمانی طور پر نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں اموات واقع ہوئیں۔ پولیس کے مطابق کم کا پہلا مبینہ حملہ 28 جنوری کو اس وقت سامنے آیا جب وہ گانگ بُک گو کے علاقے سویوڈونگ میں ایک موٹل میں ایک مرد کے ساتھ داخل ہوئیں، جن کی عمر 20 کے پیٹے میں تھی۔ دو گھنٹے بعد وہ موٹل سے اکیلی باہر آگئیں اور اگلے روز وہ مرد کمرے کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس کے مطابق اسی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے ملزمہ نے مبینہ طور پر 9 فروری کو ایک اور مرد کو قتل کیا۔ اس مرتبہ کم اور مرنے والا شخص گانگ بُک گو کے ہی ایک مختلف موٹل میں ساتھ گئے تھے۔ تاہم حکام کا کہا ہے کہ ملزم خاتون نے دواؤں کا غلط استعمال کر کے قتل کی پہلی کوشش گذشتہ سال دسمبر میں کی تھی، جب انھوں نے گیونگی صوبے کے علاقے نامیانجو میں ایک کیفے کی پارکنگ میں اپنے پارٹنر کو سکون آور دواؤں سے ملا ہوا مشروب دیا، جس سے وہ بے ہوش ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اپنے پارٹنر کے ہوش میں آنے کے بعد کم نے مشروبات میں دوائی کی مقدار کو نمایاں طور پر بڑھانا شروع کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ شناخت شدہ تین افراد کے علاوہ مزید کوئی متاثرین تو نہیں ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ