روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ایران میں اسٹار لنک کی کٹس اور سیٹیلائٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے حوالے سے روسی خبر ایجنسی نے ویڈیو جاری کرکے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ایئرپورٹ پہنچا تو اس نے اپنا سوٹ کیس اسیکنر سے گزارنے کی اجازت نہیں دی۔ معاملے پر تنازعہ کھڑا ہوا توڈچ سفارتکار کا سامان ضبط کرلیا گیا جس پر سفارتکار بغیر سامان واپس لیے ملک چھوڑ گیا، تاہم دوسرے مندوب کو سامان نکالنے میں دیر ہوگئی جس پر یہ سامان کھول لیا گیا۔ ایلون مسک ایران میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کیلئے اسٹار لنک کی سہولت دینا چاہتے ہیں، ایران نے پچھلے برس سے اسٹار لنک کے استعمال، درآمد اور ڈسٹری بیوشن پر پابندی لگا رکھی ہے، انہیں غیرقانونی اشیا قرار دیا گیا ہے اور ان کے استعمال کو ممکنہ مجرمانہ عمل یا جاسوسی کے زمرے میں لایا جاتا ہے، اسٹار لنک استعمال کرنیوالوں کو قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا دعویٰ ہے کہ امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک ایران میں پُرتشدد مظاہروں کو ہوا دے رہے ہیں، اقتصادی مسائل کو ملک بھر میں افراتفری پھیلانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ