Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

کپتان بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم انجری کے باعث لیڈز ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

میزبان ٹیم کے خلاف میچ کی تیاریوں کیلئے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم نے فائنل پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی ڈرلز کیں، ٹریننگ سے قبل کرکٹرز نے وارم اپ سیشن میں حصہ لیا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے بابر اعظم دستیاب نہیں، سلمان آغا قیادت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل ٹیم انجری کا جائزہ لے رہی ہے، امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے بابر اعظم دستیاب ہوں گے۔

سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ شان مسعود پہلے ٹیسٹ میچ کےلیے مکمل طور پر فٹ ہیں، پریکٹس میچ ہم جیتے ہیں، جس سے ہمارا اعتماد بڑھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے کہ اچھا پرفارم کریں گے، ابھی ہم فیصلہ کریں گے کہ کس کمبی نیشن کے ساتھ کھیلیں گے۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ محمد عباس ان کنڈیشنز میں ہمارے لیے اہم بولر ہوں گے، تمام کھلاڑیوں نے بڑی محنت کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے لیکن وہ فارم میں ہیں، سعود شکیل سمیت بیٹرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں، امید ہے کہ مڈل آرڈر اچھا کرے گا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم ہوتے تو مختلف کمبی نیشن بنانے کی کوشش کرتے، جب آپ کا اہم کھلاڑی نہیں ہوتا تو سیٹ بیک ہوتا ہے لیکن تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 19 تا 23 اگست کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کےلیے انگلینڈ میں موجود ہے، دوسرا مقابلہ 27 اگست اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔

بابر اعظم سیریز کے آغاز سے قبل دوستانہ میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

10 months ago

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

1 month ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

5 months ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

9 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn