اسرائیلی ڈرون نے آج اتوار کی صبح سویرے بیروت کے ساحلی سیاحتی علاقے روشہ میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے کو نشانہ بنایا۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ علاقہ لبنانی دارالحکومت کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جہاں حزب اللہ کی نمایاں موجودگی نہیں ہے۔ حملے میں رمادا ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا، جو سیاحوں اور کاروباری شخصیات میں مقبول سمجھا جاتا ہے۔ دھماکے کی آواز قریبی علاقوں کے رہائشیوں نے بھی سنی۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اس حملے میں چار افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا کہ حملے میں کس ہدف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔یہ حملہ اس ہفتے کے آغاز میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ کشیدگی بڑھنے کے بعد کسی ہوٹل پر دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کی طرف راکٹ اور ڈرون داغے تھے، جس کے جواب میں اسرائیل نے لبنان کے مختلف علاقوں میں جوابی حملے کیے جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک الگ واقعے میں بدھ کے روز بیروت کے مشرق میں واقع عیسائی اکثریتی علاقے الحازمیہ میں کومفورٹ ہوٹل کو بھی اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ لبنانی سوشل میڈیا صارفین اور مقامی نیوز پلیٹ فارمز نے ایسی ویڈیوز بھی شیئر کیں ،جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بیروت کے رمادا ہوٹل پر ہونے والے حملے کی ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ