جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے زیر انصرام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں جنا ب راشد ارشد مختار (سیکریٹری، جامعہ محمدیہ) کی سرپرستی و رہنمائی میں طلبہ کیلئے کریئر کونسلنگ اور اساتذہ کیلئے "ٹرین ٹو مینٹر "پروگرام کا انعقاد بروز پیر 28 ، اکتوبر 2024 عمل میں آیا۔ ان دونوں ہی پروگرام میں بطور مہمان و مقرر خصوصی بھیونڈی شہر کے معروف کریئر کونسلر مومن فہیم احمد عبدالباری، مومن فیاض احمد غلام مصطفیٰ اور انصاری عبدالمجید عزیز کو مدعو کیا گیا ۔ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے پرنسپل ڈاکٹر شاہ عقیل احمد، ڈاکٹر محمد اظہر( پرنسپل، پولی ٹیکنیک) اور ڈاکٹر نوید حسین ( ڈین ریسرچ) نےتینوں مہمانان کرام کا استقبال کیا اور انھیں اعزاز سے نوازا ۔نیز ان کی تعلیمی و سماجی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا۔ کریئر کونسلر انصاری عبدالمجید عزیز نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ شعبہ میں بے شمار روزگار ، کاروبار اور ترقیات کے مواقع ہیں۔ طلبہ یہ احساس کمتری کا شکار نہ ہو کہ انجینئرنگ کے بعد ان کے مستقبل کا کیا ہوگا بلکہ بلند حوصلہ رہیں اور مسلسل محنت، جدوجہد اور لگن سے پہلے تعلیم مکمل کر لیں۔ بعدازاںموقع ملے تو مقابلہ جاتی امتحانات میں زور آمائش کریں یا پھر ہائر ایجوکیشن کیلئے جستجو کریں۔ منزل تک پہنچے کیلئے سفر کی شروعات میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔ کریئر کونسلر مومن فیاض احمد غلام مصطفیٰ نے اسمارٹ بورڈ پر منفرد سلائڈس کی مدد سے طلبہ کی تعلیمی رہنمائی فرمائی۔ موصوف نے طلبہ کو جدید طرز اور ذرائع ابلاغ کے مثبت استعمال کے بارے میں بتایا کہ کس طرح طلبہ اسکالرشپ اور اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کیلئے کوشش کر سکتے ہیں۔ انھوں نے تعلیمی سرگرمیوں ، روزگار کے مواقع اور اسکالرشپ کی معلومات فراہم کرنے والی مفید ویب سائٹس کی معلومات طلبہ کو دی۔ نیز طلبہ کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ کریئر کونسلر مومن فہیم احمد عبدالباری نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی طور پر انجینئرنگ شعبوں میں نت نئے کریئر کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا۔ موصوف نے کہا کہ انجینئرنگ میں ڈگری یا ڈپلومہ مکمل کر لینے کے بعد طلبہ پروفیشنل کورسیس، آن لائن سرٹیفکیشن اور اسکل ڈیولپمنٹ کورسیس کو ترجیح دیں اور مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق خود کو تیا رکریں۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں میں روزگار حاصل کرنے کیلئے انفرادی طور پر شخصیت سازی، کمیونی کیشن اسکل، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ، آپٹی ٹیوڈ اور آئی کیو لیول کا بڑھانے پر زیادہ دھیان دیں۔بعد ازاں مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے زیر اہتمام اسٹاف کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام بعنوان "ٹرین ٹو مینٹر" بھی منعقد کیا گیا۔ جس میں تینوں ہی کریئر کونسلرس نے اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا ۔ نیز شہر کی ہائی اسکولوں اور جونیئر کالجوں کے طلبہ کے مستقبل کے تئیں فکر مندی اور آئندہ دنوں میں کریئر کونسلنگ کیمپ منعقد کرنے کا اعادہ کیا۔ ان دونوں پرگرام کی نظامت ڈاکٹر شمیم احمد نے بخوبی نبھائی اور رسم شکریہ بھی پیش کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر سلمان بیگ( ڈین اکیڈمکس)، پروفیسر ابو اسامہ انصاری ( کو آرڈینیٹڑ)، پروفیسر عابد علی ، ڈاکٹر دلاور حسین، ڈاکٹر ساجد نعیم ، پروفیسر شاہ فیصل و دیگر اسٹاف نے بھر پور تعاون پیش کیا۔
Source: social media
مولانا ابولکلام آزاد کی سالگرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
بیویوں کو بولڈ لباس پہنانے والے مردوں پر حیرت ہوتی ہے، ثنا خان
تانتی باغ بیت المال کی جانب سے وقف بورڈ ترمیم بل ایکٹ کے خلاف دو روزہ کیمپ کا انعقاد
غالب اکیڈمی میں منعقد ہونے والے قومی سیمینار میں کولکاتا کے آتش رضا شیخ پوعی اور طیب نعمانی کی شرکت
جشن یومِ ولادت حضرت محمّد صلی اللھ علیھ وسلم کی آمد مرحبا
تعلیمات مصطفی پرمکمل عمل آوری اور اسے عام کرنا ہی حقیقی جشن : مولانا صوفی ارشدچشتی ابوالعلائی
مولانا ابولکلام آزاد کی سالگرہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
جشن یومِ ولادت حضرت محمّد صلی اللھ علیھ وسلم کی آمد مرحبا
نارکل ڈانگہ لببیک شیشو شکشھا کیندرا کی جانب سے بچوں کا آنکھوں کی جانچ
تعلیمات مصطفی پرمکمل عمل آوری اور اسے عام کرنا ہی حقیقی جشن : مولانا صوفی ارشدچشتی ابوالعلائی
بیویوں کو بولڈ لباس پہنانے والے مردوں پر حیرت ہوتی ہے، ثنا خان
غالب اکیڈمی میں منعقد ہونے والے قومی سیمینار میں کولکاتا کے آتش رضا شیخ پوعی اور طیب نعمانی کی شرکت
تانتی باغ بیت المال کی جانب سے وقف بورڈ ترمیم بل ایکٹ کے خلاف دو روزہ کیمپ کا انعقاد
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں جشن میلاد النبی ﷺ