International

بیلجیئم کے شہر لیئج میں یہودی عبادت گاہ کے باہر دھماکا

بیلجیئم کے شہر لیئج میں یہودی عبادت گاہ کے باہر دھماکا

لیئج: بیلجیئم کے شہر لیئج میں یہودی عبادت گاہ کے باہر دھماکا ہوا ہے، جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشرقی بیلجیئم کے شہر لیئج میں ایک عبادت گاہ کے سامنے ایک دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن دھماکے سے عبادت گاہ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بیلجیئم کے وزیر داخلہ نے کہا کہ عبادت گاہ کے سامنے ہونے والا دھماکا یہود دشمنی پر مبنی ہے، جس نے بیلجیم کی یہودی برادری کو براہ راست نشانہ بنایا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments