مئوگنج، بھوپال، 10 اکتوبر:مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے پردیپ پٹیل کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایم ایل اے ضلع کے ایک سینئر پولیس افسر کے سامنے سجدہ ریز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایم ایل اے مسٹر پٹیل کی طرف سے ریوا پولیس کے انسپکٹر جنرل کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنے ضلع مئوگنج کوغیر قانونی منشیات کی گرفت میں ہونے کی کہی ہے۔ خط میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان کے اسمبلی حلقہ کے ہر گاؤں میں غیر قانونی نشہ آور اشیاء فروخت ہو رہی ہیں اور اس معاملے میں موثر پولیس کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے جرائم میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ مجرموں کو پولیس کا کوئی خوف نہیں ہے اور وہ پولیس پر جان لیوا حملے بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے خط میں درخواست کی ہے کہ پولیس منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرے۔ اس کے ساتھ ہی وائرل ویڈیو میں مسٹر پٹیل سینئر پولیس افسر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) انوراگ پانڈے کے سامنے سجدہ ریز ہورہے ہیں۔ اس پر پولیس افسر ان سے ان کا مسئلہ پوچھ رہے ہیں، جس پر مسٹر پٹیل یہ کہتے ہوئے سنے جارہے ہیں کہ مسئلہ کچھ نہیں ہے، آپ غنڈوں سے مجھے مروانا چاہتے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے سینئر ایم ایل اے اجے وشنوئی بھی ایم ایل اے مسٹرپٹیل کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ مسٹر بشنوئی نے ایکس پر مسٹر پٹیل کے اس ویڈیو اور اس سے متعلق خبر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، "پردیپ جی، آپ نے صحیح مسئلہ اٹھایا ہے، لیکن کیا کریں، پوری حکومت ہی شراب کے ٹھیکیداروں کے سامنے سجدہ ریز ہے۔"
Source: uni news
انمول نامی 1500 کلو وزنی بھینس کی قیمت 76 کروڑ روپے سے بھی زیادہ
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
ایک دن میں ہوگا پی سی ایس امتحان
اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کا خواب ہم نے پورا کیا: وزیر اعظم مودی
عدالت نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی رہائی کا دیا حکم
سمراوتا میں ہنگامہ آرائی، آزاد امیدوار نریش مینا فرار
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کا خواب ہم نے پورا کیا: وزیر اعظم مودی
مسجد تنازعہ: ہندو تنظیمیں 19 نومبر کو پھر سڑکوں پر اتریں گی
فارچیون لسٹ میں مکیش امبانی دنیا کے 100 طاقتور صنعت کاروں کی شامل