شام میں الاسد خاندان کی حکومت کے کئی دہائیوں پر محیط اقتدار کے خاتمے کے بعد، گذشتہ ہفتے وہاں کے عوام نے بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کا ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی "جشنِ آزادی" منایا۔ تاہم آٹھ دسمبر 2024 کو روس فرار ہونے والے بشار کی ذاتی زندگی کے بارے میں معلومات طویل عرصے تک محدود رہیں۔ اب برطانوی اخبار گارڈین کو با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بشار ماسکو میں تقریباً مکمل تنہائی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انھوں نے روسی زبان سیکھنا شروع کر دی ہے اور آنکھوں کی طب میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو دوبارہ تازہ کر رہے ہیں۔ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر ماسکو میں آنکھوں کے ڈاکٹر کے طور پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی اہلیہ اسماء جو لیوکیمیا میں مبتلا تھیں، روسی سکیورٹی اداروں کی نگرانی میں ایک تجرباتی علاج کے بعد صحت یاب ہو چکی ہیں، جبکہ ان کے بچے ماسکو کی اشرافیہ طرزِ زندگی سے بڑی حد تک ہم آہنگ ہو گئے ہیں۔ بشار کا خاندان غالباً ماسکو کے مہنگے علاقے روبلوفکا میں مقیم ہے، جہاں یوکرین کے سابق صدر وکٹر یانوکووچ بھی رہ چکے ہیں۔ سال 2011 میں مغربی پابندیوں کے بعد الاسد خاندان کے افراد نے اپنی زیادہ تر دولت ماسکو منتقل کر دی تھی، جو مغربی اداروں کی دسترس سے باہر ہے۔ اگرچہ رہائش پُر تعیش ہے، مگر خاندان سیاسی اور سماجی طور پر الگ تھلگ ہے۔ بشار کے اچانک فرار پر اس کے اتحادی خود کو دھوکا کھائے ہوئے محسوس کرتے ہیں جبکہ روسی حکام نے بشار کو سابق شامی حکام سے رابطے سے بھی روک رکھا ہے۔ ان کا بیرونی دنیا سے رابطہ محض چند سابق قریبی شخصیات تک محدود ہے۔ کرملن کے ایک ذریعے کے مطابق بشار اب ولادی میر پوتین اور روسی سیاسی اشرافیہ کے لیے غیر اہم ہو چکے ہیں اور انھیں با اثر شخصیت سمجھا جاتا ہے اور نہ قابلِ توجہ مہمان۔ اگرچہ بشار نے روسیا ٹوڈے اور ایک امریکی دائیں بازو کے پوڈکاسٹ کو انٹرویو دینے کی کوشش کی، مگر روسی حکام نے کسی بھی عوامی یا میڈیائی سرگرمی کی اجازت نہیں دی۔ الاسد خاندان کو عوامی سطح پر آخری بار جون میں دیکھا گیا، جب بشار کی بیٹی زین نے ماسکو کی ممتاز یونیورسٹی 'ایم جی آئی ایم او' سے بین الاقوامی تعلقات میں ڈگری حاصل کی۔ اس تقریب میں اسماء اور دونوں بیٹے حافظ اور کریم بھی موجود تھے مگر خاندان نے اسٹیج پر تصاویر بنوانے سے گریز کیا۔ حافظ جسے ممکنہ جاں نشین سمجھا جاتا تھا فروری 2025 میں ٹیلیگرام پر ایک وڈیو کے بعد منظرِ عام سے غائب ہو گیا اور بعد ازاں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کر دیے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ