International

برطانیہ، یورپ بھر میں شدید برفباری کے بعد سینکڑوں پروازیں، ٹرینیں منسوخ

برطانیہ، یورپ بھر میں شدید برفباری کے بعد سینکڑوں پروازیں، ٹرینیں منسوخ

یورپ اور برطانیہ میں ہونے والی شدید برف باری کے بعد سینکڑوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں، سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کی رپوٹس کے مطابق یورپ میں شدید برفباری اور سرد موسم کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، شدید برفباری کی صورتحال کے پیش نظڑ برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک میں سینکڑوں پروازیں اور ٹرینوں کا شیڈول منسوخ کیا گیا، پیرس اور ایمسٹرڈیم کے ہوائی اڈوں پر بھی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز میں بھی سفری رکاوٹیں ہونے کے باعث وارننگ جاری کی گئی ہے، لیورپول کے جان لینن ہوائی اڈے سے پروازیں بک کروانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فلائٹ کا شیڈول دوبارہ چیک کرلیں۔ شدید برف کی وجہ سے اس ہفتے کئی ایئرپورٹس پر حفاظتی اور آپریشنل مسائل پیدا ہوئے ہیں، اسی وجہ سے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفری اپ ڈیٹس سے آگاہ رہیں۔ ایبرڈین ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی پرواز کا ‘اسٹیٹس چیک کریں’ اور ہوائی اڈے کی طرف جاتے وقت اضافی احتیاط برتیں۔ یورپی میڈیا رپورٹس میں ہلاکتوں کے حوالے سے بھی خبریں آئی ہیں، سردی کی وجہ سے فرانس کے دو الگ الگ علاقوں میں 5 افراد کی موت رپورٹ ہوئی، بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں بھی ایک خاتون ہلاکت سامنے آئی ہے۔ ایمسٹرڈیم شیفول ایئرپورٹ پر 700 سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں، جن میں سے زیادہ تر یورپ کے سفرکےلیے پرواز کرنے والی تھیں۔ اس کے علاوہ بھی مزید پروازوں کے منسوخ ہونے کی توقع ہے، ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایئرلائنز کو آج سروس میں 70 فیصد کمی کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منگل کی شام 1,000 سے زیادہ لوگوں نے ہوائی اڈے پر رات گزاری، جس سے لوگوں کو شیدی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان میں برطانیہ کے سیکڑوں مسافر بھی شامل ہیں۔ برٹش ایئرویز نے لندن ہیتھرو اور ایمسٹرڈیم کے درمیان 10 پروازوں کے ساتھ ساتھ لندن سٹی سے راؤنڈ ٹرپ سروس بھی منسوخ کر دی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments