International

برطانیہ کا قطر میں مزید جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان

برطانیہ کا قطر میں مزید جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان

برطانیہ نے قطر میں چار اضافی لڑاکا طیارے تعینات کرے گا۔ وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ برطانیہ قطر میں چار اضافی ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرے گا۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے اسٹارمر نے کہا کہ طیارے خطے میں برطانیہ کی دفاعی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے قطر میں پہلے سے تعینات یو کے افواج میں شامل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے جنوری اور فروری میں دفاعی اثاثے بشمول فضائی دفاعی نظام قطر منتقل کر دیے تھے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ افواج کسی بھی ممکنہ اضافے سے پہلے "تیار کی حالت میں” ہیں۔ اسٹارمر نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ نے اتحادیوں کی کارروائیوں میں مدد کے لیے فضائی ایندھن بھرنے والے ہوائی جہاز کا استعمال کیا ہے اور یہ کہ لندن خطے میں شراکت داروں کی مدد کے لیے مزید درخواستوں کا جواب دے رہا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی تاہم ایران پر براہِ راست حملوں میں شامل نہیں۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکہ کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ برطانوی افواج اس جنگ میں براہِ راست حملہ آور کے طور پر شامل نہیں ہیں، صرف دفاعی تعاون کررہا ہے۔ کیئر اسٹارمر نے تصدیق کی کہ امریکہ کی جانب سے فوجی اڈے استعمال کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments