برطانیہ نے قطر کے امریکی فوجی اڈے سے اپنا عملہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ ہمیشہ اپنے اہلکاروں کی حفاظت کے لیے احتیاطی اقدامات کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ برطانیہ قطر کے اڈے سے کتنے اہل کاروں کو واپس بلا رہا ہے۔ اس سے قبل ایک سینئر ایرانی اہلکار نے کہا تھا کہ امریکا نے حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایرانی اہلکار نے کہا کہ ایران نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اتحادی ممالک کو پیغام دے دیا، سعودی عرب، یو اے ای اور ترکیہ سمیت خطے کے ممالک کو بتا دیا ہے۔ سینئرایرانی اہل کار نے کہا کہ ان ممالک کو بتایا ہے کہ امریکا نے حملہ کیا تو ان ملکوں میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی حملے کی زد میں آئیں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ