International

برطانیہ اور یورپ میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

برطانیہ اور یورپ میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

لندن: برطانیہ اور یورپ میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی ہے۔ برطانیہ اور یورپ میں دہائی کی بدترین برفباری ہورہی ہے، طوفان گوریٹی کے باعث ویسٹ مڈ لینڈز میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے جبکہ سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ کارن وال، ڈیون، ڈورسیٹ، سمر سیٹ، گلوسٹر شائر اور برسٹل میں 65 ہزار سے زائد گھر بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے۔ ویسٹ مڈ لینڈز میں ایمبر الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ برمنگھم ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ فرانس میں سردی کی شدت کے باعث 6 اور بوسینیا میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، ہنگری میں حد نگاہ برف کی چادر بچھی ہے، بڈاپسٹ قریب جھیلیں جم گئیں۔ اس کے علاوہ یورپ بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر پیرس اور ایمسٹرڈیم کے ائیرپورٹس پر پھنس گئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments