لندن (19 فروری ): برطانوی پولیس نے بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹبیٹن ونڈسر کو ان کی سالگرہ کے دن گرفتار کر لیا ہے۔ برطانوی پولیس نے اختیارات کے غلط استعمال پر بادشاہ کے بھائی کو گرفتار کر لیا، اینڈریو ماؤنٹ بیٹن آج اپنی سالگرہ منا رہے تھے کہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپا مارا اور گرفتار کر لیا۔ شاہ چارلس سوم کے بھائی اینڈریو کے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات سامنے آئے تھے، اینڈریو کو اختیارات کے غلط استعمال اور جنسی مجرم ایپسٹین کو خفیہ حکومتی دستاویزات کی فراہمی کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق شہزادے کو زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے، تاہم اس کے لیے سینئر پولیس افسران اور مجسٹریٹس کی عدالت سے متعدد بار توسیع درکار ہوگی۔ زیادہ تر معاملات میں مشتبہ افراد کو 12 یا 24 گھنٹے تک حراست میں رکھا جاتا ہے، جس کے بعد یا تو ان پر فردِ جرم عائد کر دی جاتی ہے یا مزید تفتیش تک انھیں رہا کر دیا جاتا ہے۔ بی بی سی کو پولیسنگ معاملات کے ایک ماہر نے بتایا کہ اینڈریو کو کسٹڈی سویٹ کی ایک کوٹھری میں رکھا جائے گا جہاں صرف ایک بستر اور ایک بیت الخلا ہوگا، اور وہ وہیں اپنے پولیس انٹرویو تک انتظار کریں گے، اور انھیں کوئی خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی۔ فی الوقت یہ کسی کو معلوم نہیں ہے کہ اینڈریو کو کس وقت گرفتار کیا گیا یا انھیں کہاں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر 66 سال کے ہو گئے ہیں، اور آج ہی کے دن انھیں گرفتار کیا گیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ