برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے بالفور اعلامیے پر معافی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درجنوں اراکین پارلیمنٹ اور لارڈز نے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو خط لکھا ہے، جس میں 1916ء کے بالفور اعلامیے پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ بالفور اعلامیے کے سبب اسرائیل کا قیام ہوا تھا، نقبہ یعنی 1948 کی عرب اسرائیل جنگ میں اہل فلسطین کی نسل کشی کی گئی۔ خط میں بتایا گیا کہ نقبہ کے دوران 7 لاکھ فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے ساتھ قتل عام کیا گیا تھا۔ خط میں 1917ء تا 1948ء فلسطینیوں پر ہوئی تاریخی زیادتیوں کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ فلسطین پر تسلط کے دوران بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے نتائج آج سامنے آرہے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ برطانوی حکومتیں اس ریکارڈ کو تسلیم کرنے اور معافی مانگنے سے انکار کرتی آئی ہیں۔ خط پر دستخط کرنے والے 45 اراکین میں لب ڈیم کی لیلیٰ موران، لیبر کی نادیہ وٹوک اور گرین کی کارلاڈی نیئر بھی شامل ہیں۔ اراکین پارلیمنٹ کا اقدام گزشتہ برس فلسطینی ٹائیکون المصری کی برٹش اوز فلسطین مہم کے بعد سامنے آیا ہے، مہم میں برطانیہ سے معافی مانگنے اور ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ مہم کے قانونی مشیر وکٹرکٹان نے کہا کہ معافی کی حیثیت علامتی ہوگی، مہم کا مقصد معاوضہ کا حصول نہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ