برطانیہ کے وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے افغانستان میں برطانیہ سمیت نیٹو کے کردار پر صدر ٹرمپ کے بیان کو خطرناک اور توہین آمیز قرار دیدیا، معافی مانگنے کا مطالبہ۔ سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ اگر میں نے ایسا بیان دیا ہوتا تو یقینا معافی مانگتا۔ 9/11 کے بعد افغانستان پر امریکا کا ساتھ دیتے ہوئے جنگ کے دوران 457 برطانوی فوجی ہلاک ہوئے تھے، صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ نیٹو فوجی افغانستان میں جنگ کے دوران فرنٹ لائن سے دور رہے۔ برطانوی وزیر نے صدر ٹرمپ کے بیان کو ’’مضحکہ خیز‘‘ قرار دے دیا، کنزرویٹو لیڈر کیمی بیڈینوک نے بھی بیان کو’’فضول بکواس‘‘ ٹھہرایا۔ علاوہ ازیں امریکا میں مقیم برطانیہ کے شہزادہ ہیری بھی بول پڑے، کہا کہ افغانستان میں دی گئی نیٹو افواج کی قربانیوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔ شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ میں نے بھی افغانستان میں فوجی خدمات سرانجام دیں، دوست بنائے، دوستوں کو کھویا بھی، ماں باپ نے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو دفن کیا، بچے والدین کے بغیر رہ گئے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ